ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / این سی پی سونیا اور راہل گاندھی کے لیے انتخابی مہم چلائے گی

این سی پی سونیا اور راہل گاندھی کے لیے انتخابی مہم چلائے گی

Mon, 25 Mar 2019 21:00:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:25 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائے گی۔این سی پی کے سکریٹری جنرل ڈی پی ترپاٹھی نے پارٹی کا منشور جاری کرنے کے موقع پر پیر کے روز یہاں منعقد ہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی پارٹی محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی حمایت میں ان کے انتخابی حلقوں بالترتیب رائے بریلی اور امیٹھی میں انتخابی تشہیرکرے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ پارٹی صدر شرد پوار نے مجھے خاص طور پر اس کے لئے منتخب کیا ہے۔ میں رائے بریلی اور امیٹھی میں دونوں لیڈروں کی انتخابی مہم میں حصہ لوں گا۔مسٹر ترپاٹھی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی پارٹی بیگو سرائے سیٹ سے کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے کنہیا کمار کو بھی انتخابی مہم میں حمایت دے گی۔


Share: